جموں//وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند ہے۔
تفصیلات کے مظابق، برفباری اور بارش کے بعد جمعہ کو شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا جو دوسرے دن بھی بانہال میں برف جمع ہونے اور رام بن اور پنتھیال میں پتھر اور مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے بند ہے۔
قومی شاہراہ بند ہونے سے پر سینکڑوں گاڑیاں، زیادہ تر ٹرک درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہیں سینکڑوں مسافر بھی شاہراہ پر درماندہ ہیں۔
ٹریفک حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ شاہراہ کی بحالی تک سفر کا منصوبہ نہ بنائیں اور سفر شروع کرنے سے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال جان لیں۔
جموں سری نگر قومی شاہراہ دوسرے دن بھی بند