محمد تسکین
بانہال// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال کے علاقے چملواس میں پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک آمد ورفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک بانہال اصغر ملک نے بتایا کہ بانہال کے نزدیک چملواس علاقے میں گرتے پتھروں کی و جہ سے شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل گرتے پتھروں کی وجہ سے بحالی کا کام ابھی شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتھر گرنے کا سلسلہ رکنے کے بعد شاہراہ کی بحال کا کام شروع کیا جائے گا۔
ایس ایس پی نے لوگوں کو شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔