رام بن میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے، پتھر گرنے سے قومی شاہراہ بند

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// خراب موسمی صورتحال اور مسلسل بارش کی وجہ سے رام بن بانہال سیکٹر میں میہاڑ، گھنگرو میں پسیاں اور پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن اور بانہال کے درمیان میہاڑ اور گھنگرو کے مقام پر مٹی کے تودے / پتھروں گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ موسم بہتر نہ ہو اور سڑک صاف نہ ہو۔
انہوں نے کہا سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد ہی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر شروع کریں۔