عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// خراب موسمی صورتحال کے درمیان رام بن میں متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک قومی رام بن نے بتایا، “جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ-کیفے ٹیریا، ڈھلواس، موس پسی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے، پتھراؤ کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر موسم خراب ہے اور لگاتار بارش ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا، ” لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسم بہتر ہونے اور سڑک صاف ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں اور شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال کی جانکاری کیلئے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں“۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر بھر میں آئندہ 2 روز تک بھاری برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔