جموں//جموں وکشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے وہیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی دوطرفہ آمد و رفت بلا حلل جاری ہے۔
حکام نے آج صبح بتایا کہ برف باری کی وجہ سے مغل روڈ اور ایس ایس جی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ پیر کی گلی ، مانسر موہرے اور پوشانہ سمیت کئی مقامات پر برف باری کے بعد ٹریفک عارضی کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سونمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے بعد سری نگر-سونامرگ-گمری سڑک پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا، جموں سری نگر شاہراہ ٹریفک آمد ورفت بلا حلل جاری ہے۔
تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ، ایس ایس جی شاہراہ پر آمد ورفت عارضی طوربند