عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پیر گلی میں تازہ برفباری کے بعد حکام نے احتیاطی طور پر مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ اسی طرح سنتھن ٹاپ پر بھی شدید برفباری کے بعد شاہرہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سنتھن ٹاپ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
جموں و کشمیر میں رواں سال چلہ کلان سے قبل ہی شدید سردی کا زور جاری ہے اور وادی کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔