جموں// جموں کے کانا چیک میں ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کانا چیک میں موٹر سائیکل اور بائیک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کشن سنگھ کو مردہ قرار دیا۔
زخمی نوجوان کی پہچان جوگندر کمار کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
جموں سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان