محمد تسکین
رام بن// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے چندر کوٹ علاقے کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر کی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندرکوٹ کے مقامی پر ایک موٹر سائیکل سوار کو مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے متوفی کی شناخت محمد خلیل ولد محمد شفیع سکنہ ڈھلواس بٹوے کے طور پر کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ چندرکوٹ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔