بانہال//ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جمعرات کی شام ایک ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق،جمعرات کی شام بانہال ٹول پلازہ کے قریب ٹاٹا موبائل گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
نوجوان کی شناخت،19 سالہ احرار احمد ولد محمد یوسف تانترے ساکن اشر بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے میں ملوث ٹاٹا موبائل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
بانہال سڑک حادثے میں 19سالہ نوجوان لقمہ اجل