راجوری// منگل کی صبح راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو فوج نے گولی مار دی۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ یہ شخص آج صبح نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب فوجی سٹیبلشمنٹ کے ارد گرد گھوم رہا تھا۔
انہوں نے بتایا، “جیسے ہی فوجی اہلکاروں نے اس کی حرکت کو دیکھا، اسے چیلنج کیا گیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی، جس کے بعد اسے فوج نے گولی مار دی”۔
پولیس افسر نے کہا کہ اس کے فوراً بعد اسے زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمی کی شناخت انیل ولد بھگوان داس ساکن چریالہ کلال نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ شخص گاؤں میں گھومتا تھا اور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔
نوشہرہ میں فوجی تنصیبات کے قریب ذہنی طور معذور شخص پر فائرنگ، ہسپتال منتقل