مینڈھر کی پنچائت اڑی میں قائم مڈل سکول قصاب میں کلاسیں بند کر دی گئی ہیں، جس کے خلاف مقامی پنچائت کے لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سکول کو اپ گریڈ کرنے کے بعد نئی جماعتوں کا تدریسی عل شروع کیا گیا تھا تاہم اب پھر معطل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا ایک وفد ایس ڈی ایم مینڈھر سے ملا اور اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ویڈیو:جاوید اقبال