جموں// جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
جموں کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) میں نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سروے اور لینڈ ریکارڈ محکمہ میں ریجنل ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،” منظور احمد بھٹ( جے کے اے ایس) جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تھے، کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے”۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کی منتظر انجو گپتا( JKAS) کو ریجنل ڈائریکٹر، سروے اور لینڈ ریکارڈز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
منظور احمد بھٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی تعینات