بڈگام میں ڈرون کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث شخص گرفتار

سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے ہفتہ کے روز ایک شخص کو ڈرون کی غیر قانونی نقل و حمل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 17 نومبر کو بڈگام پولیس نے ریاستی ٹیکس محکمہ کے اہلکاروں کے ساتھ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ڈرون یونٹ اور اس کا دیگر سامان لے جا رہے ایک شخص کو روکا تھا اور اس کے مطابق ڈرون اور تمام آلات کو ضبط کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون کو لے جانے والے شخص کو مذکورہ ڈرون کی خریداری یا مالکانہ حقوقو اور نقل و حمل کے لیے مجاز اتھارٹی سے ایک درست اجازت یا رجسٹریشن کوڈ پیش کرنے کو کہا گیا تھا، لیکن وہ اسے پیش کرنے میں ناکام رہا اور اس کے مطابق اسے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔