عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے جمعرات کو جموں میں ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ہرجندر سنگھ عرف “کاکا” جو ارنیا کے چک جندراں گاؤں کا رہائشی ہے، کو میراں صاحب کے قریب رنگ روڈ پر بلول پل کے نزدیک ایک گشتی ٹیم نے روکا۔
انہوں نے بتایا کہ سنگھ مشکوک حرکات و سکنات کا مظاہرہ کر رہا تھا، جس کے بعد اس کی تلاشی لی گئی، اور اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔