ریاسی میں 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

ریاسی// ضلع ریاسی کے کوٹلی کٹرا علاقے میں ہفتہ کو ایک 29 سالہ نوجوان کی لاش جنگل میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کوئی سازش شامل ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔