راجوری//راجوری کے دور افتادہ گدیوگ گاؤں میں مکان گرنے کے ایک واقعہ میں ایک بتیس سالہ نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ اس کے خاندان کا ایک اور فرد زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان اپنے کچے مکان کی مرمت کر رہا تھا اور پاس ہی موجود ان کا اپنا پکا (کنکریٹ) مکان گر گیا اور دو افراد ملبے تلے دب گئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دونوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال لے جایا گیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے پر محمد ریاض (عمر32) ولد عبدالرشید کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ نصیر حسین (عمر32) ولد محمد راقم کو مزید علاج کیلئے ہسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔
راجوری میں مکان گرنے سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی