جموں//ریاسی ضلع میں درج ہٹ اینڈ رن مقدمہ کے ملزم کو مقدمہ درجہ ہونے کے 22سال بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سال 2000میں گرفتار شخص کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری لقمہ اجل بن گیا تھا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں اور ملزم بھوپندر سنگھ کو ریاسی سے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ بھوپندر سنگھ سال 2000میں اپنی گاڑی کے زریعے ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد سے روپوش تھا اور اس وجہ سے اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم مسلسل روپوش رہا اور تفتیش سے بچتا رہااور مسلسل اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہا تھا۔
ریاسی کی عدالت نے اس کے خلاف سیکشن 512سی آر پی سی کے تحت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔
ہٹ اینڈ رن معاملے میں ملوث ملزم 22سال بعد گرفتار