اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح کلہوتران پورا سڑک پر بٹ گواڑی کے نزدیک ایک سکوٹی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔
متوفی کی شناخت محمد یاسر مغل ساکنہ کلہوتران کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔