سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایم اے سٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ2023کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کریں گے اور سلامی لیں گے۔
آج جاری ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق،”جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایم اے سٹیڈیم جموں میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق،”لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرسری نگر میں مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے اور تقریب کی صدارت کریں گے”۔
ادھر جموں وکشمیر بھر میں ضلع افسران قومی پرچم کشائی کریں گے، اس کے علاوہ، تحصیل ، بلاک اور پنچائت سطح پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
یوٹی بھر میں سخت سیکورٹی کے درمیان تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔
یوم جمہوریہ:لیفٹیننٹ گورنر جموں میں پرچم کشائی کریں گے