نئی دہلی// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پربتایا، “جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے لیے شکریہ کا ایک خاص تحفہ۔ قدیم بھارتی روایت میں زعفران کو ‘بہوکم’ کہا جاتا ہے۔ خوشی اور روشنی کی علامت GI ٹیگ شدہ شاندار اوربڑھتی ہوئی پیداواری عالمی سطح پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے”۔
انہوں نے کہا، “وزیر اعظم کو کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور زراعت کی برآمدات کو فروغ دینے، جدید انفراسٹرکچر اور ویلیو چینز کی تخلیق کیلئے اصلاحات کے وقت پر عمل درآمد کیلئے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی جامع ترقی پر اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں جانکاری دی”۔
ایل جی منوج سنہا نے نئی دہلی میں پی ایم مودی سے ملاقات کی