عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز یہاں سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ صرف ایک کھیلوں کی تقریب نہیں ہے بلکہ ایک ثقافتی اور سماجی اقدام ہے جو جامع کمیونٹی کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد جموں و کشمیر میں سکھ برادری کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ اپنے پوسٹ میں کہا: ”جموں میں سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ صرف ایک کھیلوں کی تقریب نہیں ہے بلکہ ایک ثقافتی اور سماجی اقدام ہے جو جامع کمیونٹی کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد جموں و کشمیر میں سکھ برادری کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کرنا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘آج جموں کشمیر جامع ترقی کے لیے کام کر رہا ہے جس کا مطلب سماج کے تمام طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ ایسے اقدامات مساوی ترقی اور سماجی و اقتصادی تبدیلی کے لئے ایک کلید کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘میرا پختہ یقین ہے کہ ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سماجی و اقتصادی اہداف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے طے کیے جانے چاہئیں’۔
منوج سنہا نے کہا: ‘ یہ ہمیں ہنر مندی اور کاروباری منصوبوں کا ایک وسیع نیٹ ورک فراہم کر سکتا ہے اور ہم ان سہولیات کو نچلی سطح تک لے جا سکتے ہیں۔
منوج سنہا نے جموں میں سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا
