جموں//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کرکے راجوری حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں اور بچوں کی عیادت کی۔
پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودن اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سانوی شرما، پرنس شرما، روہت شرما، پون کمار کی صحت کی حالت اور ان کے علاج کے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بہترین طبی امداد اور علاج کو یقینی بنائیں۔
منوج سنہا نے راجوری حملے میں زخمی افراد کی عیادت کی