جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کشمیر میں جنگجووں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی اہلیہ سویٹی بٹ کو سرکاری ملازمت کا تقرری نامہ سونپا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کر کے بتایا،” شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے شہید پورن کرشن بٹ کی اہلیہ سویٹی بٹ کو سرکاری ملازمت کا تقرری نامہ سونپا اور خاندان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا”۔
بتادیں کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کو جنگجووں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
ادھر ، وادی میں گزشتہ برس ہوئی ہلاکتوں کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین جموں منتقلی کا مطالبہ لے کر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
ایل جی نے پورن کرشن بٹ کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا