عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے ٹی او اے آئی) کے صدر اجیت باجپائی نے جموں و کشمیر کو بھارت کا’ ایڈونچر کیپیٹل ‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن مقامی اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کے ساتھ مل کر اس خطے کو عالمی سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔سرینگر میں اے ٹی او اے آئی کے 17ویں سالانہ کنونشن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجاج نےکہا کہ ’’محفوظ، پائیدار اور لچکدار ایڈونچر ٹورازم ‘‘کے عنوان سے منعقدہ کنونشن کو ملک بھر سے شاندار ردِعمل ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک بہترین کنونشن منعقد کیا اور کشمیر کی بے مثال مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے۔بجاج نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے اراکین نے پہلگام، گلمرگ اور سونمرگ کا دورہ کیا اور گہرے طور پر متاثر ہو کر لوٹے۔ انہوں نے کہاجموں و کشمیر واقعی بھارت کی ایڈونچر منزل ہے اور ہم حکومت کے ساتھ مل کر یہاں مزید ایڈونچر سیاح لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی او اے آئی نے مقامی ایڈونچر آپریٹرز کے ساتھ بی ٹو بی اجلاس منعقد کیے تاکہ براہِ راست کاروباری روابط قائم کیے جا سکیں۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ایڈونچر آپریٹرز نے یہاں کے مقامی آپریٹرز سے ملاقات کی اور شراکت داریاں قائم کیں۔ انہوں نے کہاہم ایسا نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں جس سے مقامی کاروباروں کو قومی اور بین الاقوامی سیاحتی آمدورفت سے براہِ راست فائدہ پہنچے۔بجاج نے یہ بھی بتایا کہ ایسوسی ایشن وزارتِ سیاحت، حکومتِ ہند کے ساتھ تال میل قائم کر کے یونین ٹیریٹری میں سیاحت کی بحالی کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، یہ ہمارے سیاحتی شعبے کا تاج کا نگینہ ہے۔ یہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے اور ہم نے خود یہ دیکھا ہے۔ ہمیں ملک کی فوج پر فخر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد مزید سیاح جموں و کشمیر کا رخ کریں۔
اے ٹی او اے آئی کے ایک اور مندوب، جو دہائیوں سے کشمیر آ رہے ہیں، نے کہا کہ عدم تحفظ کا تاثر بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہامیں گزشتہ 35 برسوں سے کشمیر کا سفر کر رہا ہوں اور کبھی کہیں خود کو یہاں سے زیادہ محفوظ محسوس نہیں کیا۔ یہاں کی مہمان نوازی اور گرمجوشی بے مثال ہے،اور مزید کہا کہ 2026 کشمیر سیاحت کے لیے ایک شاندار سال ثابت ہوگا۔بجاج نے حالات میں بہتری کے ساتھ خطے کے تمام ایڈونچر زونز کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ آہستہ آہستہ تمام علاقوں کو ایڈونچر سیاحت کے لیے کھولا جائے۔ یہاں کے لوگ خوش آمدید کہنے والے ہیں، پہاڑ شاندار ہیں اور کشمیر میں وہ سب کچھ موجود ہے جو اسے عالمی معیار کی ایڈونچر منزل بناتا ہے۔
’کشمیر بھارت کا ایڈونچر کیپیٹل‘کشمیر میں سیاحت بحالی عمل تیزی کے ساتھ جاری : اجیت بجاج