عاصف بٹ
کشتواڑ// سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز کشتواڑ ضلع میں مشترکہ تلاشی کاروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج سی آرپی ایف، ایس او جی و پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائی پوہی علاقے میں شروع کئی گئی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گی۔
ایس ایچ او کشتواڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیاگیا جو معمول کے مطابق تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن یوم جمہوریہ سے قبل سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چلائی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی قصبہ میں مشترکہ طور تلاشی کاروائی کی گئی اور آنے والے دنوں میں مزید سیکورٹی اضافہ کیا جائے گا۔