عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی طور پر 85.3 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
بورڈحکام نے بتایا کہ امتحانات میں 85.03 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کشمیر صوبہ میں دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 3 نومبر سے شروع ہوئے تھے، جن میں 94 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر ریجن میں امتحانات کے لیے 994 امتحانی مراکز قائم کیے تھے۔
بورڈ کے مطابق، کشمیر صوبہ کے دس اضلاع سے 68,804 طلبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی زون کے آٹھ اضلاع سے 25,224 طلبہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے اندراج کرایا تھا۔
اس کے علاوہ، لداخ خطے کے ضلع کرگل سے 660 اور ضلع لہہ سے 95 طلبہ بھی امتحانات میں شامل ہوئے تھے۔
اس سے قبل، بورڈ کے سیکریٹری نے بتایا تھا کہ قریباً 95 ہزار طلبہ دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کے لیے اندراج شدہ تھے اور ان کے لیے 994 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔
قابلِ ذکر ہے کہ بورڈ نے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے نصاب میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔
بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) اور جموں (ڈی ایس ای جے) کی سفارشات اور دیگر متعلقہ فریقین کی درخواستوں کے پیش نظر لیا گیا، کیونکہ تعلیمی سال کے تاخیر سے آغاز، شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلاب کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کشمیر ڈویژن، جموں ڈویژن کے سرمائی زون اور لداخ یونین ٹیریٹری میں سالانہ ریگولر 2025 کے امتحانات میں شریک دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ 85 فیصد نصاب کے مطابق امتحان دیں گے، جو 100 فیصد نمبروں کے برابر تصور کیا جائے گا، اس طرح انہیں 15 فیصد نصابی رعایت فراہم کی گئی ہے۔
نتائج دیکھینے کیلئے دیکھیں پی ڈی ایف فائل
جموں صوبہ
JAMMU-VOLUME-1
کشمیر صوبہ
KASHMIR-VOLUME-2_260114_112346