جموں وکشمیر حکومت نے آئین ہند کی دفعہ311 کے تحت چار سرکاری ملازموں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں نوکریوں سے بر طرف کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔نوکریوں سے بر طرف کئے جانے والوں میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کا بیٹا اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ لیڈر بٹہ کراٹے کی زوجہ شامل ہیں۔