نوشہرہ//ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے ایک در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی زرائع نے بتایا،”راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایک جنگجو مارا گیا۔آپریشن جاری ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایل او سی پر کلال علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جس دوران مشکوک افراد کو رکنے کو کہا گیا ، لیکن اُنہوں فوج پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کاروائی کی گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ فوج کی جوابی کاروائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
نوشہرہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، جنگجو جاں بحق