عظمیٰ ویب ڈیسک
جھارکھنڈ// بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ بھارت آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے گزشتہ سہ ماہی کی تازہ ترین معاشی اعدادوشمار پر روشنی ڈالی۔
دھنباد کے سندری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2023 تک کی مالی سہ ماہی کے دوران رجسٹرڈ 8.4 فیصد کی شرح نمو بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا، “گزشتہ 10 سالوں میں، ہم نے قبائلی برادری، غریبوں، نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے جھارکھنڈ کے لیے کام کیا ہے۔ ہمیں 2047 سے پہلے اپنے ملک کو ”وِکِسِت“ بنانا ہے۔ بھارت دنیا کی تیز رفتاری سے چلنے والی معیشتوں میں شامل ہے… بھارت نے تمام توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اکتوبر-دسمبر کی سہ ماہی کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح 8.4 فیصد تھی… ’وکست بھارت‘ کے لیے، جھارکھنڈ کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانا بھی اتنا ہی اہم ہے“۔
وزیر اعظم نے ریاست کو ترقی یافتہ بننے کی کوشش میں حکومت کی ہمہ جہت حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، ”وکست بھارت کی تشکیل کے لیے وِکِست جھارکھنڈ کو بنانا بھی اتنا ہی اہم ہے۔
پی ایم مودی نے یقین ظاہر کیا کہ بھگوان برسا منڈا کی سرزمین وکشت بھارت کی قراردادوں کے لیے توانائی کا ذریعہ بنے گی۔
وزیر اعظم نے ایک مختصر تقریر کی کیونکہ انہیں دھنباد جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خوابوں اور قراردادوں کو مزید تقویت ملے گی اور جھارکھنڈ کے لوگوں کے لیے نیک تمناوں اور مبارکبادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔