جموں//جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ پیر کی دیر شام جموں کے ستواری پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں پھالیاں منڈل پولیس چوکی کے قریب پڑے ایک سیاہ رنگ کے بیگ میں ٹائمر کے ساتھ دو آئی ای ڈی برآمد ہوئے۔
پولیس نے مزید کہا کہ بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، “جموں میں دیر شام ستواری پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں پھلیاں منڈل پولیس چوکی کے پاس پڑے ہوئے ایک مشتبہ سیاہ رنگ کے بیگ کے اندر سے ٹائمر کے ساتھ دو آئی ای ڈی برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بعد میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا”۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔
جموں میں مشکوک بیگ سے 2آئی ای ڈی برآمد