بھارتی فضائیہ نے دو مریضوں کو کرگل سے سرینگر منتقل کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

کرگل// بھارتی فضائیہ نے بدھ کو کرگل سے دو شہری مریضوں کو فوری طبی امداد کیلئے سرینگر منتقل کیا۔
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں طیارے اور انخلاء کے عمل کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
آئی اے ایف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “آئی اے ایف کے AN-32 ٹرانسپورٹ طیارے نے آج صبح دو شہری مریضوں کو کرگل سے سری نگر منتقل مریضوں نے، جنہیں فوری طبی مدد کی ضرورت تھی، مقامی سول انتظامیہ کے ذریعے آئی اے ایف کی مدد طلب کی تھی”۔