سری نگر// گرم اور مرطوب موسم کی پیشین گوئی کے درمیان، منگل کو زیادہ تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈگزشتہ رات درجہ حرارت 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کپواڑہ قصبے میں پارہ 14.1 ڈگری سینٹی گریڈ پر درج ہوا۔
حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں درجہ حرارت 26.1 ،بانہال میں 17.3 ، بٹوت 19.2، کٹرہ 23.6اور بھدرواہ میں 18.2ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ کے عہدیدار نے بتایا کہ 23 جون تک موسم بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے لیکن گرج چمک کے ساتھ شام کے وقت بارش کے مختصر وقفے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ “پورے جموں و کشمیر میں اگلے 4 دنوں تک گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے” تاہم اس کے بعد 24 سے 26 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر میں گرم، مرطوب موسم جاری رہنے کا امکان