سری نگر// گرم اور مرطوب موسم کی پیشین گوئی کے درمیان، جمعرات کو جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 19.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 4.79 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 19.8، بٹوت میں 21.1، کٹرہ میں 27.2 اور بھدرواہ میں 20.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کررگل میں درجہ حرارت بالترتیب 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 23 جون تک گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24سے 28 جون تک، جموں و کشمیر میں بکھرے ہوئے اور وسیع مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ، گرمی مزید بڑھنے کا امکان