جموں// گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری کے شعبہ آرتھو پیڈکس کے سربراہ اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیلندر شرما بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی راجوری ڈاکٹر محمود چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹر شیلندر شرما کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں بدھ کی علی الصبح علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی راجوری پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی انتہائی کاوشوں کے باوصف وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر نے ڈاکٹر شرما کے انتقال کو میڈیکل برادری کے لئے ایک بہٹ بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیلندر ایک فرض شناس ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔
قبل ازیں، گزشتہ چند دنوں میں جموں و کشمیر میں حرکتِ قلب بند ہونے سے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے دل کا دورہ پڑنے کے خطرے سے بچنے کیلیے خصوصی سکریننگ کا مشورہ دیا ہے۔
ایچ او ڈی آرتھوپیڈکس جی ایم سی راجوری حرکتِ قلب بند ہونے سے فوت