سرینگر //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
زرائع کے مطابق، وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ہفتے ممکنہ طور پر جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ راجوری ضلع کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ داخلہ اپنے دورے کے دوران بی جے پی لیڈران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ یہاں سیاسی صورتحال کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کریں گے جبکہ اس کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جموں کشمیر کی اعلیٰ بی جے پی قیادت نے پیر کی دیر شام وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ نئی دلی میںملاقات کی جس دوران انہوں نے جموں کشمیر کی سیاسی صورتحال کے علاوہ ملازمین و دیگر کئی اہم مسائل بھی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ آئندہ ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے