سرینگر// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے اپنے اس پچھلے حکم کو واپس لے لیا ہے جس میں کرمنل کورٹ کو آئی سی آئی ایس پورٹل میں تکنیکی مسائل کی صورت میں ایف آئی آرز اور چالانز کو دستی طور پر قبول کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی آئی سی آئی ایس پورٹل میں کسی قسم کی تکنیکی خرابی آئے تو کرمنل عدالتوں کو ایف آئی آرز اور چالان کو دستی طور پر قبول کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حکم کی واپسی کے بعد اب پورٹل کے ذریعے تمام کارروائیاں معمول کے مطابق کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو اور عدلیہ کے نظام میں رکاوٹ نہ آئے۔ اب عدلیہ کے تمام معاملات آئی سی آئی ایس پورٹل کے ذریعے ہی مکمل ہوں گے۔
ہائی کورٹ نے ایف آئی آرز اور چالان کی دستی وصولی سے متعلق حکم واپس لے لیا