گزشتہ 2روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ڈوڈہ ضلع میں جہاں اتوار کو عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں فصلوں و زرعی شعبے کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈوڈہ ٹھاٹھری قومی شاہراہ سمیت بھدرواہ، گندوہ بھلیسہ و دیگر مضافات کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئیں ہیں اور درجنوں دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ اس دوران پولیس و سول انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کئے ہیں۔
ویڈیو:اشتیاق ملک