سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں 7جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔
آج جاری حکم نامہ کے مطابق، ڈپٹی سکریٹری، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ پردیپ کمار کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، ریاسی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سکریٹری برائے حکومت، محکمہ ثقافت، اشتیاق احمد بھٹ، کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، گاندربل کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
بی ڈی او، دیوسرمظفر احمد شیخ کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، بانڈی پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سب رجسٹرار، بڈگام شبیر احمد ہاک کا تبادلہ کر کے پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (ACD)، بارہمولہ، ایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
کلکٹر لینڈ ایکوزیشن سپیشل آرمی (بڈگام اور سری نگر) مزمل مقبول بیگ،اپنے فرائض کے علاوہ سب رجسٹرار، بڈگام کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
پروجیکٹ مینیجر، IWMP، راجوری،شیراز احمد کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک پروجیکٹ مینیجر، IWMP، راجوری کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ڈپٹی سکریٹری، محکمہ خوراک، رسداتِ عامہ اور امورِ صارفین ، منظور احمد میر کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت شوپیاں کے طور پرتعینات کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ مینیجر، آئی ڈبلیو ایم پی، سانبہ سنیل کمارکا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، سانبہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک پراجیکٹ مینیجر، IWMP، سانبہ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
۔ 7جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ اور تقرریاں