جموں//جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ جموں میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ حکم کے مطابق، پرنسپل سیکریٹری، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ آلوک کمار(آئی آر ایس) کوسول سیکریٹریٹ، جموں میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری افسر سات (07) دنوں کے اندر اندر ایک رپورٹ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو پیش کرے گا جس میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کی وجہ واضح کی جائے گی “۔
حکم نامہ کے مطابق،آگ پر قابو پانے/بجھانے میں تاخیر کی وجہ کی وضاحت بھی طلب کی گئی، یا دوسری صورت میں، عمارت کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا تھا یا نہیں، جیسا کہ 2022 کے سرکاری حکم نامہ زیر نمبر جے کے جی اے ڈی 592 بتاریخ 21 جون 2022کے مطابق کہا گیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا،”کیا احاطے میں آگ بجھانے کا دستیاب سامان کام کرنے کی حالت میں تھا؟ انکوائری افسر آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے مختلف سطحوں پر فعالیت میں ناکامی کی ذمہ داری طے کرے گا”۔
حکومت نے سول سیکرٹریٹ جموں میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا