ضرورت پڑھنے پر حکومت اگنی ویر سکیم میں تبدیلی لانے کیلئے تیار: راج ناتھ سنگھ

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اگر ضروری ہو تو ان کی حکومت اگنیویر بھرتی سکیم میں “تبدیلی کیلئے تیار ہے”۔
ٹائمز ناو¿ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اگنیویروں کا مستقبل محفوظ ہو۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفاعی دستوں میں جوانی ضروری ہے، سنگھ نے سکیم کا دفاع کیا، اور کہا، “سینا میں جوان ہونا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ نوجوان زیادہ پرجوش ہیں۔ وہ زیادہ ٹیک سیوی ہیں۔ ہم نے مناسب خیال رکھا ہے کہ ان کا مستقبل بھی محفوظ ہو۔ ضرورت پڑنے پر ہم تبدیلیاں بھی کریں گے“۔
اگنیویر بھرتی ہونے والے جوان چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں جس میں چھ ماہ کی تربیت شامل ہوتی ہے جس کے بعد 3.5 سال کی تعیناتی ہوتی ہے۔ سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں مسلح افواج میں جاری رہنے کیلئے درخواست دینے کا موقع ملے گا۔
جیسا کہ اعلان کیا گیا ہے، ‘اگنی پتھ’ یا ‘اگنیویر’ سکیم فوج، بحریہ اور فضائیہ میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے ایک عمل ہے، جس کو کنٹریکٹ پر چار سال کی مدت کے لیے تعینات جائے گا۔
مزید، ”آتم نیر بھر بھارت“ کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نظریں ہندوستان کو انجنوں کے لیے ایک برآمد کنندہ ملک بنانا چاہتی ہیں“۔
اپوزیشن کے اس دعوے پر کہ چین نے بھارت کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے، سنگھ نے کہا کہ ملک کی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا، ”ہمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک اور اس کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں“۔