جموں//حکومت نے جموں و کشمیر میں “منعقد ہونے والے” مختلف جی 20پروگراموں کے لئے طبی دیکھ بھال کے انتظامات اور طبی خدمات کو پیشگی فعال بنانے کیلئے “یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی” کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں، 5رکنی کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری، محکمہ صحت اور طبی تعلیم، انتظامی سیکرٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جی 20ورکنگ گروپس کے نمائندے (اگر کوئی ہیں) اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم (کنوینر)شامل ہوں گے۔
یوٹی سطح کی G20ہیلتھ کمیٹیوں کے ٹرمز آف ریفرنس ،بھارت کے آنے والے G20صدارتی اجلاس کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات کے لیے ایس او پیز کو اپنانے اور ان کی موافقت کی نگرانی کے لیے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، شناخت شدہ بین الاقوامی اور گھریلو ہوائی اڈوں، G20میٹنگ کے مقامات، ہوٹلوں، سیر کے مقامات وغیرہ پر طبی دیکھ بھال کے تمام انتظامات کا معائنہ اور ضرورت کا جائزہ، مختلف میزبان شہر کے مقامات پر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے شناخت شدہ نوڈل میڈیکل آفیسرز کے ساتھ یوٹی اور ضلع (سطح) پر وقف میڈیکل ٹاسک فورس کی تشکیل، میزبان شہر میں مطلوبہ خصوصیات اور خدمات (بشمول بلڈ بینک کی خدمات) کے ساتھ ہسپتال (ہسپتالوں) کی نشاندہی اور شہر میں G20ایونٹ کے دوران ان سہولیات کو کمیٹی کے زریعے فراہم کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ، کمیٹی کو بین الاقوامی معیارات یا پروٹوکول کے مطابق ضروری طبی آلات کے ساتھ جہاں بھی ضرورت ہو، موبائل ایمبولینسوں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کو پورا کرنے کے لیے، ایئر ایمبولینس خدمات کی فراہمی، طبی انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کو خدمات فراہم کرے گا۔
حکومت نے G20سربراہی اجلاس کیلئے یوٹی-سطح کی صحت کمیٹی تشکیل دی