جموں//مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں بجلی شعبہ کی ترقی کیلئے 687 کروڑ روپے کو منطوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مرکز نے لداخ کیلئے 687.05 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (RDSS) کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں، لداخ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایل پی ڈی ڈی) کے چیف انجینئر، ڈسٹری بیوشن، تسیوانگ پالجور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (WAPCOS) لمیٹڈ اے کے گہلوت کے درمیان انتظامی سیکرٹری پاور، لداخ، رویندر کمار کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سکیم میں چانگتھانگ خطے کی گرڈ کنیکٹیویٹی، زنسکار کے علاقے میں ڈاون لائن انفراسٹرکچر اور لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں نقصان میں کمی کے دیگر کام شامل ہیں۔
بجلی کی وزارت نے لداخ میں آر ڈی ایس ایس کے نفاذ کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) کے طور پر حکومت ہند کے ادارے WAPCOS کی تقرری کو بھی منظوری دی۔
ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم کا مقصد پہلے سے کوالیفائنگ معیار کو پورا کرنے اور بنیادی کم از کم بینچ مارکس حاصل کرنے کی بنیاد پر سپلائی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ڈسکام (DISCOMs) کو نتیجہ سے منسلک مالی امداد فراہم کرکے، آپریشنل افادیت اور مالی استحکام کو بہتر بنانا ہے۔
لداخ میں بجلی شعبہ کی ترقی کے لئے 687 کروڑ روپے منظور