ہندواڑہ میں تیندوے کے حملے میں سرکاری ملازم زخمی

File Photo

سری نگر//ہندواڑہ میں منگل کے روز تیندوے نے محکمہ جل شکتی میں تعینات ملازم پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دربل ہندواڑہ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب تیندوے نے سرکاری ملازم پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کوگورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہری کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے کیونکہ تیندوے نے اُس کو بری طرح سے زخمی کیا ہے۔