بارہمولہ میں 3 منشیات سمگلروں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

فیاض بخاری

بارہمولہ// پولیس نے بارہمولہ میں مزیدتین منشیات سمگلروں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کوٹ بلوال جموں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراستی احکامات حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ میں پی آئی ٹی NDPS ایکٹ کے تحت 3 بدنام زمانہ منشیات سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سمگلروں کی شناخت شاہد حسین ڈار ولد غلام حسن ساکن سلطان پورہ پٹن، محمد سلیم شیخ عرف ماس ولد عبدالرشید ساکنہ ملک باغ پٹن اور نذیر احمد بھٹی ولد باوار علی ساکنہ مدیاں کمال کوٹ اوڑی کے خلاف پی آئی ٹی-NDPS کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد منشیات کے سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند کر دیا گیا ہے۔
Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اوڑی، کمل کوٹ، مدیاں، پٹن، سلطان پورہ اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بہت سی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے غلط کاروبار کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے۔