سرینگر// معروف صحافی، کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اور انجمن اردو صحافت کے دیرینہ رکن فیاض بخاری کے والد محترم آج شام انتقال کر گئے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم کے انتقال پر کشمیر عظمیٰ کے مدیران اور دیگر اراکین نے اپنے ساتھی فیاض بخاری سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انجمن اُردو صحافت جموں و کشمیر، بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر سینئر صحافیوں نے بھی فیاض بخاری کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
فیاض بخاری کو کشمیر کی صحافت میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے، اور ان کے والد کے انتقال پر صحافتی حلقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ متعدد صحافیوں اور تنظیموں نے بھی ان کے غم میں شریک ہو کر دعائے مغفرت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔ آمین۔