جموں// سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان، یاتریوں کے پہلے جتھے نے جمعہ کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے دو بیس کیمپوں کی طرف اپنا سفر شروع کیا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاتریوں کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 164 گاڑیوں کے قافلے میں 3488 یاتری بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے پوترگپھا کے لیے روانہ ہوئے۔ ان میں سے 1491 یاتری بالتل اور 1997 پہلگام کی طرف روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز، نیم فوجی دستوں، پولیس اور دیگر معاون ایجنسیوں کی طرف سے مناسب موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ یاترا باضابطہ طور پر یکم جولائی کو شروع ہوگی جب ہزاروں یاتری دو بیس کیمپوں – بالتل اور پہلگام سے پوترگپھا کی طرف اپنا سفر شروع کریں گے۔
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا کشمیر کی طرف روانہ