پلوامہ میں فائرنگ،2غیر مقامی مزدور زخمی

File Photo

پلوامہ// پلوامہ میں مشتبہ اسلحہ برداروں نے غیر مقامی مزدور پر گولیاں چلاکر شدید زخمی کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے کھرپورہ رتنی پورہ علاقے میں ہفتہ دیر شام مشتبہ افراد نے بہار کے رہنے والے دو مزدوروں کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔
زرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے زخمیوں کی شناخت شمشاد ولد اسلام شیخ اور فیضان قادری ولد فیاض قادری سکنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”ملی ٹینٹوں نے پلوامہ کے کھرپورہ رتنی پورہ علاقہ میں دو مقامی مزدوروں پر فائرنگ کر کے اُنہیں زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُن کی حالت مستحکم ہے، زخمیوں کی شناخت شمشاد ولد اسلام شیخ اور فیضان قادری ولد فیاض قادری سکنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا،”علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، واقع میں ملوث اہلکار کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا”۔