تسکین وانی
بانہال // بانہال کے کراواہ علاقے میں پیر کی صبح پیش آئی آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان تمام مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگیا ہے۔
یہ رہائشی مکان عبد اللطیف نائیک ولد مرحوم محمد جمیل نائیک کا تھا۔
آگ کی خبر پھیلتے ہی فوج کی راشٹریہ رائفلز ، فائر سروس اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مقامی لوگوں سے ملکر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ بچاؤ ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ مکان مکمل طور سے خاکستر ہوگیا تھا اور اس کے مکین اپنے بدن پر لگے کپڑوں کے بغیر کچھ بھی بچا نہیں سکے ہیں ۔ متاثرین کا کہنا ہیکہ آگ کی اس وارادت میں متاثرہ کنبے کے بچوں کی جلد ہی ہونے والی شادی کیلئے سونا ، نقدی ، راشن ، کپڑے اور بسترے وغیرہ راکھ ہوگئے ہیں۔
لوگوں نے فوج اور فائر سروسز کی بر وقت کاروائی کیلئے ان کا شکریہ آدا کیا یے ۔
فائر سروسز اہلکار افتخار وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ کی خبر ملتے ہی فائر سروسز کا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا لیکن مکان کے ڈھانچے میں لکڑی کا استعمال ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا تھا۔
متاثرہ کنبے نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
بانہال کے کراواہ علاقہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان مال اسباب سمیت خاکستر
