عازم جان
بانڈی پورہ/ضلع بانڈی پورہ کے کنن علاقے کے گھنے جنگلات آگ کی ہولناک وارداتوں کی نذر ہورہا ہےـ
آگ کے پھیلتے ہوئے گھیراؤ کو دیکھتے ہوئے محکمہ جنگلات کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کر دی ـ
ذرائع کے مطابق آگ قابو سے باہر پھیلتا دکھائی دے رہا ہےـ ڈی ایف او بانڈی پورہ وسیم فاروق میر نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے کوشیش تیز کردی گئی ہیں اور مذید فارسٹ عملہ بھی منگوا لیا ہےـ انہوں نے کہا آگ سے سرسبز درختوں کو بچانے کی کوششیں تیز کر.دی ہے تاحال ابھی تک درختوں کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اُمید ہے کہ بہت جلد آگ پر قابو پایا جائیگا ـ