عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن گلوبل کی اعلیٰ کمیٹی نے ڈاکٹر ایچ سی جوز کی سربراہی میں فیصلہ کیا کہ 36سالہ فاحر منظور بابا، عرف فاحربابا جو جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، کو بھارت کے لیے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی کاپی صدرِ ہند،وزیرِاعظم اور وزارتِ داخلہ کو بھیجی گئی ہے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن گلوبل ایک خودمختار کونسل ہے جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ فاحر بابا اس سے قبل جموں و کشمیر میں آئی ایچ آر سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انٹرنیشنل یوتھ سوسائٹی کے یوتھ ایمبسڈر بھی ہیں۔
اپنی تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاحر بابا نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑا اعزاز ہے اور وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
فاحر بابا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن گلوبل میں ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
